آندھراپردیش

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں حکومت کو گھیرنے پر تبادلہ خیال

میٹنگ میں زیر بحث مسائل کے حوالے سے حکومت پر دباؤ بنانے کی حکمت عملی پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا جس میں مختلف لیڈروں نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی صدارت میں منگل کو یہاں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں حکومت کو گھیرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید

میٹنگ میں زیر بحث مسائل کے حوالے سے حکومت پر دباؤ بنانے کی حکمت عملی پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا جس میں مختلف لیڈروں نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

میٹنگ کے بعد، مسٹرگاندھی کی قیادت میں پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار کی طرف مارچ کیا اور حکومت سے بدعنوانی کو شہ دینے اور پارلیمنٹ میں من مانی نہ کرنے کو لے کر نعرہ بازی کی۔

اس دوران کئی لیڈروں نے اپنے ہاتھوں میں بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔ مارچ کے بعد تمام ارکان پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے ایوان کی طرف روانہ ہوئے۔