حیدرآباد

اُردو اکیڈیمی کے مخدوم اور کارنامہ حیات ایوارڈز کی تقسیم

ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آج اردو ادیبوں، شعراء، صحافیوں اور اُردو زبان وادب کے لئے خدمات انجام دینے والوں میں مخدوم ایواڈز وکارنامہ حیات ایوارڈس تقسیم کئے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آج اردو ادیبوں، شعراء، صحافیوں اور اُردو زبان وادب کے لئے خدمات انجام دینے والوں میں مخدوم ایواڈز وکارنامہ حیات ایوارڈس تقسیم کئے۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈیمی کے مسدود کمپیوٹر سنٹرس کو بہت جلد بحال کرنے کا تیقن: محمد علی شبیر
اردو خبر رساں اداروں سے مالی اعانت کیلئے درخواستوں کی طلبی
اردو اکیڈیمی ایوارڈ تقریب: تلگو تہذیب مسلط کرنے پر صلاح الدین نیر کا سخت اعتراض
اردو اکیڈیمی کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈز، آخری تاریخ میں توسیع

تقسیم ایوارڈس کی تقریب رویندر بھارتی سیف آباد میں آج منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں ریاستی وزیر و اسپورٹس سرینواس گوڑ، صدرنشین اردو اکیڈیمی محمد خواجہ مجیب الدین، صدرنشین حج کمیٹی محمد سلیم، صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن طارق انصاری، مشیر تلنگانہ اقلیتی بہبود اے کے خان، سکریٹری اردو اکیڈیمی بی شفیع اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔

محمد محمو دعلی نے اردو کے ممتاز شاعر صلاح الدین نیر اور پروفیسر این این گوپی کو تہنیت پیش کی۔

مخدوم ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر عقیل ہاشمی(تحقیق وتنقید) سال2019 کے لئے، جلال عارف(شاعری) 2020 کیلئے، مظہر الزماں (فکشن) سال2021کیلئے، عزیز احمد صحافت سال2022، پروفیسر حبیب ضیاء،(طنز ومزاح) سال2023 شامل ہیں۔

مخدوم ایوارڈ 2لاکھ روپے، توصیفی سند اور مومنٹو پر مشتمل ہے، جبکہ کارنامہ حیات ایوارڈس برائے سال 2018 امجد حیدرآبادی ایوارڈ، قاضی فاروق عارفی (شاعری)،سعید شہیدی ایوارڈ(شاعری) ڈاکٹر رحیم رامیش، آغا حیدر حسن ایوارڈ (فکشن)، محترمہ خیر النساء علیم کو، ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ (تحقیق وتنقید) پروفیسر سید فضل اللہ مکرم، پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ(تعلیم وتدریس)، ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی، محبوب حسین جگر ایوارڈ (صحافت) ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز اور سرینواس لاہوٹی ایوارڈ (فروغ اردو) باقر مرزا کو دیا گیا۔

برائے سال2019 کے کارنامہ حیات ایوارڈ کے تحت امجد حیدرآبادی ایوارڈ (شاعری) سمیع اللہ سمیع، سعید شہیدی، ایوارڈ (شاعری) سید یوسف روش،، آغا حیدر حسین ایوارڈ(فکشن) محمد مجیب احمد، ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ(تحقیق و تنقید) اسلم عمادی، پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ(تعلیم وتدریس) ڈاکٹر محمد انور الدین، محبوب حسین جگر ایوارڈ (صحافت) محمد طاہر رومانی، سرینواس لاہوٹی ایوارڈ(فروغ اردو) ڈاکٹر عابد معز کو دیا گیا۔

اس طرح سال2020 کا امجد حیدرآبادی ایوارڈ (شاعری) میں ڈاکٹر راہی، سعید شہیدی ایوارڈ (شاعری) میں چچا پالموری، آغا حیدر حسین ایوارڈ (فکشن) رحیم انور، ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ(تحقیق و تنقید) ڈاکٹر عبدالقدیر مقدر، پروفیر حبیب الرحمن ایوارڈ (تعلیم وتدریس) سید روف ریحان، محبوب حسین جگر ایوارڈ(صحافت) محمد فہیم الدین، سرینواس لاہوٹی ایوارڈ(فروغ اردو) اشفاق راشد کو دیا گیا۔

وزیر داخلہ محمد محمود علی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ تلگو کے ساتھ اردو زبان کی ترقی و ترویج کیلئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزراء، مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کے دفاتر میں 66 اردو آفیسرس کا تقرر کیا گیا یہ اُردو آفیسرس اردو میں آنے والی شکایتوں متعلقہ ریاستی وزراء اور متعلقہ محکموں کو اعلیٰ عہدیداروں تک پہونچارہے ہیں۔

ریاستی وزیر سیاحت وثقافت سرینواس گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ تلگو زبان میں اردو کے کئی الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ تلنگانہ کی حکومت تلگو زبان کے ساتھ اردو زبان کی بھی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ مشیر حکومت تلنگانہ اے کے خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ سردار سلیم نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

صلاح الدین نیر، ڈاکٹر فاروق، فرید سحر، سمیع اللہ سمیع، الزبیتھ کورین مونا، تسنیم جوہر اور دیگر شعراء نے کلام سنایا۔ اس موقع پر محبان اردو کی کثیر تعداد موجود تھی۔

a3w
a3w