دیوالی کے راکٹ سے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، 23ویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی
دیوالی کا تہوار 8 نومبر کو منایا جانا ہے، تاہم بعض افراد نے پہلے ہی پٹاخے جلانا شروع کر دیے تھے۔ اسی دوران پنت نگر میں ایک شخص کی جانب سے چھوڑا گیا راکٹ اوشا کرن عمارت کی 23ویں منزل میں جا داخل ہوا، جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی۔
ممبئی۔ شہر کے گھاٹ کوپر علاقے کے پنت نگر میں دیوالی کے موقع پر جلائے گئے ایک راکٹ کے باعث اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ اوشا کرن کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی (CHS) کی عمارت میں پیش آیا، جہاں آتش بازی کے دوران ایک راکٹ سیدھا عمارت کی 23ویں منزل میں جا گرا۔
اطلاعات کے مطابق دیوالی کا تہوار 8 نومبر کو منایا جانا ہے، تاہم بعض افراد نے پہلے ہی پٹاخے جلانا شروع کر دیے تھے۔ اسی دوران پنت نگر میں ایک شخص کی جانب سے چھوڑا گیا راکٹ اوشا کرن عمارت کی 23ویں منزل میں جا داخل ہوا، جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اچانک پیش آنے والے اس واقعے سے عمارت کے مکینوں اور مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فی الحال اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ آگ لگنے سے ہونے والے مالی نقصان اور واقعے کی دیگر تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔