تلنگانہجرائم و حادثات
ریمس ہاسپٹل میں نومولود بچہ کی موت، لاپرواہی کا الزام
عادل آباد کے آر آئی ایم ایس (ریمس ) ہاسپٹل میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نومولود بچے کی موت ہوگئی۔ متوفی بچہ کے افراد خاندان نے ہاسپٹل کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ پر مبینہ لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے۔
عادل آباد: عادل آباد کے آر آئی ایم ایس (ریمس ) ہاسپٹل میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نومولود بچے کی موت ہوگئی۔ متوفی بچہ کے افراد خاندان نے ہاسپٹل کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ پر مبینہ لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے منڈل گڈی ہتھنور کے موضع توشم کی ساکن شیخ سیما زچگی کے لئے آر آئی ایم ایس ہاسپٹل پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے نصف شب ایک لڑکے کو جنم دیا۔ تاہم افراد خاندان کا الزام ہے کہ رات تقریباً 3:30 بجے طبی عملہ کی مبینہ لاپرواہی کے باعث نومولود بچہ کی موت ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ہاسپٹل پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔