جرائم و حادثاتحیدرآباد

شادی کی تیاریوں کے دوران گھر پر ٹوٹا غم کا پہاڑ، باپ سمیت دو افراد ہلاک

بتایا جاتا ہے کہ سری رامولو اپنے بیٹے کی شادی کے دعوت نامے تقسیم کرنے کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں یہ المناک حادثہ پیش آگیا۔ بیٹے کی شادی کی خوشیاں منانے کی تیاریوں میں مصروف خاندان پر اس سانحے نے غم کا پہاڑ توڑ دیا۔

حیدرآباد : شہر کے مضافاتی علاقے میں پیش آئے ایک افسوسناک سڑک حادثے میں دو افراد کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ شامیرپیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں چکن فارمس کے قریب پیش آیا جہاں صنعتی فضلہ لے جانے والی ایک لاری نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی۔

اس حادثے میں کیسرا منڈل کے یادگارپلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے پٹہ سری رامولو (48) اور پٹہ چٹیا (65) موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ سری رامولو اپنے بیٹے کی شادی کے دعوت نامے تقسیم کرنے کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں یہ المناک حادثہ پیش آگیا۔ بیٹے کی شادی کی خوشیاں منانے کی تیاریوں میں مصروف خاندان پر اس سانحے نے غم کا پہاڑ توڑ دیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں غم کی فضا چھا گئی۔