حیدرآبادسوشیل میڈیا

مرزا رحمت بیگ کا ڈیپ فیک ویڈیوز کے ذریعہ بلیک میلنگ کا الزام (ویڈیو)

مرزا رحمت بیگ نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف ڈیپ فیک ٹکنالوجی کے ذریعہ فرضی اور تبدیل شدہ ویڈیوز تیار کرکے انہیں پھیلانے کی کوشش کی گئی، جبکہ ان ویڈیوز کی بنیاد پر رقم وصول کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا گیا۔

حیدرآباد۔ سابقہ ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر ڈیپ فیک ویڈیوز کے ذریعہ نشانہ بناتے ہوئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ملزمین کی ویڈیوز بھی جاری کیں۔

مرزا رحمت بیگ نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف ڈیپ فیک ٹکنالوجی کے ذریعہ فرضی اور تبدیل شدہ ویڈیوز تیار کرکے انہیں پھیلانے کی کوشش کی گئی، جبکہ ان ویڈیوز کی بنیاد پر رقم وصول کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا گیا۔

انہوں نے اس معاملے کو میڈیا کے ذریعہ عوام کے علم میں لاتے ہوئے اپیل کی کہ ان کے خلاف پھیلائی جانے والی کسی بھی غیر مصدقہ خبر، ویڈیو یا پروپیگنڈے پر بغیر حقائق کی تصدیق کے یقین نہ کریں۔

رحمت بیگ نے عوام سے خاص طور پر سوشل میڈیا پر محتاط رہنے اور غیر مصدقہ ویڈیوز یا معلومات کو آگے شیئر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔ اس معاملے میں مزید تفصیلات اور الزامات کی باضابطہ تصدیق کا انتظار ہے۔