شمالی بھارت

”لنگی یا نائٹی“ پہن کر اپنے فلیٹ سے باہر نہ نکلیں

ہیم ساگر اپارٹمنٹ اے او اے کی جانب سے 10 جون کو جاری کردہ سرکلر فوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس نوٹس میں مکینوں سے درخواست کی گئی کہ وہ ”لنگی یا نائٹی“ پہن کر اپنے فلیٹ سے باہر نہ نکلیں۔

نوئیڈا: گریٹر نوئیڈا میں ایک سوسائٹی کی ریزیڈنٹس ویلفیئر اسوسی ایشن نے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشترکہ علاقوں اور پارک میں مناسب لباس پہنیں۔

متعلقہ خبریں
3 بڑی مندروں میں ڈریس کوڈ کانفاذ

ہیم ساگر اپارٹمنٹ اے او اے کی جانب سے 10 جون کو جاری کردہ سرکلر فوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس نوٹس میں مکینوں سے درخواست کی گئی کہ وہ ”لنگی یا نائٹی“ پہن کر اپنے فلیٹ سے باہر نہ نکلیں۔

اس نوٹس پر آن لائن تنقیدیں کی گئی ہیں اور اسے لوگوں کی شخصی پسند کی نگرانی کرنے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

گریٹر نوئیڈا کے فیس 2 میں واقع ہیم ساگر سوسائٹی کی ریزیڈنٹس ویلفیئر اسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس بعنوان ”سوسائٹی کے احاطہ میں نکلنے کے لیے لباس ضابطہ“ میں کہا گیا ہے کہ آپ سب سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ جب بھی سوسائٹی کے احاطہ میں گھومیں تو اپنے رویے اور لباس پر خصوصی توجہ دیں، تاکہ کسی کو آپ کے رویے پر تنقید کرنے کا موقع نہ ملے۔

اسی لیے سبھی مکینوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ لنگی یا نائٹی پہن کر باہر نہ گھومیں، کیوں کہ یہ گھر میں پہننے کا لباس ہے۔

اسوسی ایشن کے صدر سی کے کالرا نے کہا کہ یہ سوسائٹی کی جانب سے لیا گیا ایک اچھا فیصلہ ہے۔ ہر ایک کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔ اس کی مخالفت کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔

اگر خواتین نائٹیاں پہن کر باہر گھومیں گی تو یہ چیز مردوں کے لیے تکلیف دہ ہوگی اور اگر مرد لنگیاں پہن کر گھومیں گی تو خواتین کے لیے تکلیف دہ چیز ہوگی، اسی لیے ہم سب کو ایک دوسرے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس نوٹس پر مختلف قسم کے تبصرے کیے گئے۔ بعض نے اس کی ستائش کی تو بعض نے اسے نشانہئ تنقید بنایا۔