تعلیم و روزگار

نرمل میں تلنگانہ یوم تعلیم کا شاندار انعقاد، پانچ اردو اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

اس پروگرام میں ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے اساتذہ، طلباء اور تمام شرکا کو یوم تعلیم کی مبارکباد پیش کی۔

نرمل: ضلع نرمل مستقر پر واقع دویا گارڈن میں ضلع اسکولی تعلیم کی جانب سے تلنگانہ یوم تعلیم پروگرام کا شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا گیا۔

متعلقہ خبریں
بیسٹ اردو ٹیچرس ایوارڈ برائے سال 23-2022 کیلئے درخواستوں کی طلبی
لاء لیجین اور برین اسٹارم اکیڈمی نرمل کا ہائیکورٹ ایڈوکیٹ محترمہ ولادمیر خاتون کے ہاتھوں افتتاح
اردو اکیڈیمی کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈز، آخری تاریخ میں توسیع
نرمل میں پیر کو سائنس، میتھس، انوائرنمنٹل اور انسپائر ایگزیبیشن کا آغاز

اس پروگرام میں ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے اساتذہ، طلباء اور تمام شرکا کو یوم تعلیم کی مبارکباد پیش کی۔

انھوں نے بتایاکہ ریاستی حکومت محکمہ تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے سرکاری اسکولوں کو کارپوریٹ اسکولوں کی طرز پر ترقی دے رہی ہے۔

اس ضمن میں وزیراعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے منا اورو منا بڈی اور منا بستی منا بڈی اسکیم کا آغاز کیا جس کے تحت اسکولوں کے لئے درکار نئے کمرہ جات اور بعض اسکولوں کی قدیم عمارتوں کی مرمت کروائی جارہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی بنیادی سہولیات فراہم کرتے ہوئے ترقی دے رہی ہے اور ضلع بھر میں 264 اسکولوں کو پہلے مرحلے میں ترقی دی گئی ہے۔ وزیر نے مزید کہاکہ حکومت سرکاری اسکولوں کے طلباء کو مفت میں درسی کتب ، یونیفارم اور مڈ ڈے میلس فراہم کررہی ہے۔

اس کے علاوہ 6 ویں تا 10 ویں جماعت کے طلباء میں نوٹ بکس بھی تقسیم کررہی ہے۔ اس موقع پر وزیر نے دسویں جماعت کے نتائج میں نرمل کو ریاست بھر میں اول مقام حاصل ہونے پر ڈی ای او، اساتذہ، طلباء اور اولیائے طلباء کو مبارکباد دی۔

ان سے قبل بات کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کے ورون ریڈی نے کہاکہ طلباء کے مستقبل کو روشن کرنے میں معلمین کا بہت اہم رول ہوتا ہے۔ انھوں نے خوب سراہانہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اسکولی تعلیم کی جانب سے منظم انداز میں قابل تعریف اور کامیاب پروگرامس منعقد کئے جاتے ہیں۔

محکمہ تعلیم کو ترقی دینے کے لئے ریاستی حکومت جانب سے شروع کردہ پروگراموں کا بھی ذکر کیا۔ اس دوران کلکٹر نے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو تعلیم دلوانے پر بھی زور دیا۔

اس سے قبل ضلع مہتم تعلیمات ڈاکٹر اے رویندر ریڈی نے ضلع اسکولی تعلیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور سبھی کو یوم تعلیم کی مبارکباد پیش کی۔

اس کے بعد ضلع سطح پر تعلیمی میدان میں بہترین خدمات انجام دینے والے جملہ 43 ٹیچروں کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈس سے سرفراز کیا جن میں پانچ اردو میڈیم اساتذہ آسیہ خانم، عبدالاحد ، ساجد معراج ، محمد سراج، تسلیم بانو شامل ہیں جبکہ تلگو میڈیم کے اساتذہ سراج الدین، سید ایوب، شاہدہ پروین کو بھی بیسٹ ٹیچر ایوارڈز عطا کئے گئے۔

اس کے ساتھ ہی ڈگری کالجوں، پالی ٹیکنک کالج کے پرنسپلوں اور دیگر کو بھی ایوارڈس سے نوازا گیا۔ وہیں دوسری جانب بیسٹ ایس ایم سی اور عطیہ دہندگان کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر کلچرل پروگراموں کے ذریعہ مختلف اسکولوں کے طلباء نے سبھی کو محظوظ کیا۔

اس پروگرام میں زیڈ پی سی ای او، آر ڈی او، نرمل ایم پی پی رامیشور ریڈی ، ٹی ایس پی ٹی اے و میوا ضلع صدر شیخ شبیر علی، ٹی ایس پی ٹی اے جنرل سیکرٹری ساجد معراج، میوا سرپرست اعلی مسیح الدین، ٹی ایس ٹی یو ٹی ایف صدر داسری شنکر، جنرل سکریٹری اشوک، پی آر ٹی یو صدر نریندر بابو، ایس ٹی یو صدر گجیندر، جنرل سکریٹری ناگبھوش، ایس سی، ایس ٹی ٹیچرس یونین صدر راجیش نائیک، کونسلرز مجاہد چوش، سلیم بشمول سیاسی قائدین، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

a3w
a3w