3 بڑی مندروں میں ڈریس کوڈ کانفاذ
اترکھنڈکے مہانروانی اکھاڑہ کے تحت تین بڑی مندروں میں خواتین اورلڑکیوں کیلئے لباس کا ضابطہ نافذ کئے جانے کے چند دن بعد مہانروانی اکھاڑہ کے سکریٹری نے کہاہے کہ رہنمایانہ خطوط پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
ہریدوار(اترکھنڈ): اترکھنڈکے مہانروانی اکھاڑہ کے تحت تین بڑی مندروں میں خواتین اورلڑکیوں کیلئے لباس کا ضابطہ نافذ کئے جانے کے چند دن بعد مہانروانی اکھاڑہ کے سکریٹری نے کہاہے کہ رہنمایانہ خطوط پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
مہانروانی اکھاڑہ کے سکریٹری شری مہنت رویندرپوری اوراکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر نے بتایاکہ مہانروانی اکھاڑہ کے تحت تینوں مندروں میں خواتین اورلڑکیاں مختصر لباس پہن کر داخل نہیں ہوسکتیں۔
انہوں نے کہاکہ میں نے یہ اپیل کی تھی کہ خواتین اورلڑکیاں مختصر لباس پہن کر نہ آئیں۔ خواتین نے اس کی ستائش کی ہے۔ کئی مندروں میں پوسٹرس اوربیانرس لگائے گئے ہیں تاکہ لوگ ان رہنمایانہ خطوط کی پابندی کریں۔
اگرلوگ ان رہنمایانہ خطوط کی پابندی نہیں کرتے توان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ پوری نے کہاکہ ان مندروں میں ہریدوارکے کنکھل‘ ضلع پاوری کامہادیومندر اور دھرادون کا تپکیشورمہادیومندر شامل ہے۔
خواتین اورلڑکیاں مختصر لباس پہن کر ان میں داخل نہیں ہوسکتیں۔ یہ تینوں مندر مہانروانی اکھاڑہ کے تحت ہیں۔