کیا آپ آسمان پر 6 سیاروں کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں؟
3 جون کو علی الصبح سورج طلوع ہونے سے قبل عطارد، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کو دیکھنا ممکن ہوگا۔درحقیقت عطارد، مریخ، مشتری اور زحل کو دوربین کے بغیر دیکھنا ممکن ہوگا۔
دبئی: نظام شمسی کے آدھے سے زیادہ سیارے آپ آسمان پر دیکھ سکتے ہیں۔درحقیقت بیشتر سیاروں کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ یا دوربین کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
3 جون کو علی الصبح سورج طلوع ہونے سے قبل عطارد، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کو دیکھنا ممکن ہوگا۔درحقیقت عطارد، مریخ، مشتری اور زحل کو دوربین کے بغیر دیکھنا ممکن ہوگا۔
یورینس (عطارد کے قریب) اور نیپچون (زحل کے قریب) کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔یہ سب سیارے لگ بھگ ایک سیدھی لکیر میں نظر آئیں گے اور اس کے لیے پلانیٹ پریڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
دنیا بھر میں یہ نظارہ کرنا ممکن ہوگا۔ایک وقت میں ان سیاروں کا آسمان پر نظارہ بہت خاص ہوگا۔
ہر چند سال میں سیاروں کا اس طرح اکٹھے دیکھنے کا موقع ملتا ہے مگر ایک سیدھی لائن میں انہیں دیکھنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔ ایسا مارچ 2023 میں ہوا تھا اور اس موقع پر عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کو دیکھا گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق وینس بھی اس لکیر میں موجود ہوگا مگر اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ وہ سورج کے برابر میں ہوگا۔6 سیاروں کی یہ قطار ایک ہفتے تک ہر صبح نظر آئے گی۔