حیدرآباد

قواعد کے مطابق انتخابی فرائض کی انجام دہی کیلئے حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی ہدایت

رونالڈ روس نے غلط کاموں پر سنگین عواقب کا انتباہ دیا۔انہوں نے پرچہ نامزدگیوں، رائے دہی اور ووٹوں کی گنتی سے متعلق سرگرمیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وکمشنر گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)رونالڈ راس نے قواعد کے مطابق انتخابی فرائض کی انجام دہی پر زوردیا۔

متعلقہ خبریں
شہر کے 5 اسمبلی حلقہ جات میں گھر گھر ووٹر سلپس کی تقسیم کا آغاز
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
تاخیر سے آنے والے ملازمین پر مئیر برہم
جی ایچ ایم سی کا غزل اور شاعری کا ثقافتی پروگرام
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج

انہوں نے حلقہ کی سطح کے عہدیداروں، نوڈل اور اسپیشل آفیسرس کے ایک روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کی جو حیدرآباد کے مری چناریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہوا تھا۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے طریقہ کار کا حوالہ دیتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس کی پابندی کریں۔

انہوں نے غلط کاموں پر سنگین عواقب کا انتباہ دیا۔انہوں نے پرچہ نامزدگیوں، رائے دہی اور ووٹوں کی گنتی سے متعلق سرگرمیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی عہدیدار کی معمولی غلطی سے مکمل ضلع میں نام خراب ہوگا۔انہوں نے کسی بھی واقعہ سے گریز کے لئے مزید چوکس رہنے کی ہدایت دی۔