تجارت

گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

سینسیکس کی کمپنیوں میں ریلائنس انڈسٹریز، ایئرٹیل، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، مہندرا اینڈ مہندرا، اور آئی ٹی سی کے حصص نے مارکیٹ پر سب سے زیادہ دباؤ بنایا۔

ممبئی: بیرون ملک سے ملے جلے اشاروں کے درمیان جمعہ کو گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔

بی ایس ای کا سینسیکس 28.13 پوائنٹس گر کر 82,220.48 پر کھلا۔ خبر لکھے جانے کے وقت، یہ 368.72 پوائنٹس (0.45فیصد) گر کر 81,879.89 پر تھا۔

آئی ٹی اور صارف پائیدار شعبوں کے علاوہ باقی تمام سیکٹرز میں گراوٹ رہی۔ ایف ایم سی جی، آٹو، بینکنگ، رئیلٹی، کیمیکل اور تیل اور گیس کے شعبے سب سے زیادہ دباؤ میں رہے۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس 36.70 پوائنٹس گر کر 25,459.85 پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 136.10 پوائنٹس یعنی 0.53 فیصد گر کر 25,360.45 پر تھا۔

سینسیکس کی کمپنیوں میں ریلائنس انڈسٹریز، ایئرٹیل، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، مہندرا اینڈ مہندرا، اور آئی ٹی سی کے حصص نے مارکیٹ پر سب سے زیادہ دباؤ بنایا۔

دریں اثنا، انفوسس، ایٹرنل، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز اور ٹیک مہندرا کے حصص اوپر چل رہے تھے۔