آندھراپردیش

42 ٹرکس پر لدے گائے کے گھی کی کھیپ کو واپس کردیا گیا

تروملا تروپتی دیوا استھانم (ٹی ٹی ڈی) کے عہدیدار جو سری وینکٹیشورا مندر کے کسٹوڈین ہیں، نے کہا کہ ایک سال کے دوران گائے کے گھی سے لدے 42ٹرکس کو واپس کردیا گیا کیونکہ یہ گھی، مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترا تھا۔

تروپتی: تروملا تروپتی دیوا استھانم (ٹی ٹی ڈی) کے عہدیدار جو سری وینکٹیشورا مندر کے کسٹوڈین ہیں، نے کہا کہ ایک سال کے دوران گائے کے گھی سے لدے 42ٹرکس کو واپس کردیا گیا کیونکہ یہ گھی، مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترا تھا۔

عہدیداروں نے چہارشنبہ کے روز بتایا کہ ہر ایک ٹرک پر18ٹن گھی لدا تھا۔مندر کی ایک ملٹی ڈسپلنری کمیٹی جس میں مندر کی مختلف ایجنسیوں جیسے صحت،

ویجلنس، انجینئرنگ اور دیگر کے بشمول سنٹرل فوڈ ٹکنالوجیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سی ایف ٹی آر آئی) کے سینئر کیمسٹس شامل ہیں، گھی کی اصلیت اور اس کے معیار کی جانچ کرتی ہے۔

22جولائی 2022 سے30 جون2023 کے درمیان 42 ٹرکس پر لدے گھی کو مسترد کردیا گیا

کیونکہ گھی کی یہ کھیپ، اصلیت اور معیار پر پورا نہیں اتری جنرل منیجر (پروکیورمنٹ) ٹی ٹی ڈی ایم مرلی کرشنا نے یہ بات بتائی۔