امریکہ و کینیڈا

ڈونالڈ ٹرمپ باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد، جے ڈی وینس نائب صدارتی امیدوار ہوں گے

سابق امریکی صدر نے شرکا کے سامنے مکا لہرایا اور اپنے حامیوں سے کھڑے ہو کر داد وصول کی، ٹرمپ کے پہنچنے پر شرکا نے امریکا امریکا کے نعرے لگائے۔

واشنگٹن: ری پبلکن پارٹی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کردیا جب کہ ٹرمپ نے سینیٹر جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار بنالیا۔

متعلقہ خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ
صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے بنگلہ پر دھاوا
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل پنسلوینیا میں ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں بچ جانے والے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی پہنچے، جہاں ریپبلکن نیشنل کنونشن میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

سابق امریکی صدر نے شرکا کے سامنے مکا لہرایا اور اپنے حامیوں سے کھڑے ہو کر داد وصول کی، ٹرمپ کے پہنچنے پر شرکا نے امریکا امریکا کے نعرے لگائے۔

ریپبلکن نیشنل کنونشن میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا، وہ مسلسل تیسری مرتبہ صدارتی امیدوار کے لیے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہے، 2020 میں انہیں ریپبلکن پارٹی نے دوسری مرتبہ صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا مگر وہ صدر جو بائیڈن کے مقابلے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

ری پبلکن پارٹی کا نیشنل کنونشن کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار بنالیا، سینیٹر جے ڈی وینس کا تعلق ریاست اوہائیو سے ہے، وہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت مخالف رہے ہیں۔

2400 سے زائد ریپبلکن نمائندوں سے بھرے کنونشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے وی آئی پی باکس میں اپنے نامزد کردہ نائب جے ڈی وینس کے ساتھ نشست لی، اس دوران ہاؤس ریپبلکن بائرن ڈونلڈز اور ہاؤس کے اسپیکر مائیک جانسن بھی ان کے ساتھ بیٹھے تھے۔

پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نیشنل کنونشن میں شرکا سے خطاب بھی کریں گے اور 5 نومبر کے انتخابات میں صدر جو بائیڈن کو چیلنج کرنے کے لیے اپنی پارٹی کی نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کو رواں سال ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل بڑی کامیابی حاصل ہوئی، عدالت نے خفیہ دستاویزات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے الزام میں ان کے خلاف درج فوجداری مقدمے کو خارج کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ خصوصی وکیل جیک اسمتھ کو غیر قانونی طور پر تعینات کیا گیا تھا۔

یہ فیصلہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کے لیے ایک بڑی فتح ہے جن پر صدر کا منصب چھوڑنے کے بعد سے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا جاتا رہتا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب ایک دن قبل ہی ایک انتخابی ریلی کے دوران گولی لگنے سے ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہو گئے تھے۔

واقعے کے چند گھنٹے بعد امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے کہا تھا کہ قاتلانہ حملے میں فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت پنسلوانیا کے 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے۔

a3w
a3w