شمالی بھارت

سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں: سید نصیرالدین چشتی

آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے سربراہ سید نصیرالدین چشتی نے چہارشنبہ کے دن بعض مسلم تنظیموں کے اس دعویٰ کو خارج کردیا کہ وقف ترمیمی بل منظور ہوتے ہی مذہبی املاک چھین لی جائیں گی۔

اجمیر (آئی اے این ایس) آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے سربراہ سید نصیرالدین چشتی نے چہارشنبہ کے دن بعض مسلم تنظیموں کے اس دعویٰ کو خارج کردیا کہ وقف ترمیمی بل منظور ہوتے ہی مذہبی املاک چھین لی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر میں چادر چڑھائی
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں آندھرا وقف بورڈ اور کل ہند انجمن صوفی سجادگان کا بروقت اقدام قابل تقلید: خیر الدین صوفی
وقف ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا جمعرات کو پہلا اجلاس
وقف ترمیمی بل، مرکزی حکومت کے ارادے نیک نہیں ہیں: جعفر پاشاہ

انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ ایسے بیانات پر یقین نہ کریں۔ بل صرف وقف جائیدادوں کا بے جا استعمال روکنے کے لئے لایا جارہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو لوگ وقف جائیدادوں سے غیرقانونی فائدہ اٹھارہے ہیں وہی یہ جھوٹے دعوے کررہے ہیں کیونکہ نئی ترمیم سے ان کے مفادات پر ضرب پڑے گی۔

سید نصیرالدین چشتی نے آئی اے این ایس سے بات چیت میں کہا کہ وقف میں ترمیم کا دیرینہ انتظار تھا‘ اب وہ لمحہ آگیا۔ میں امید کرتا ہوں کہ بامعنی بحث ہوگی اور وقف بل منظور ہوجائے گا۔ بل کی مخالفت کرنے والی تنظیموں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر ایک کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔

میرا ماننا ہے کہ بل کی بعض دفعات کی مخالفت یا تائید کی جاسکتی ہے لیکن یہ دعویٰ پوری طرح غلط ہے کہ مسجدیں یا دیگر مذہبی املاک چھین لی جائیں گی۔

یہ بل غیرمراعات یافتہ مسلمانوں کے حق میں ہوگا۔ وقف کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہوتا ہے کہ اس کی جائیدادوں کا استعمال مذہبی اور چیاریٹی مقاصد کے لئے ہو جو بدقسمتی سے اب تک نہیں ہورہا ہے۔ امید ہے نئے قانون سے عوام کو حقیقت میں فائدہ پہنچے گا۔