امریکہ و کینیڈا

ہندوستان کواشتعال دلانانہیں چاہتے: جسٹن ٹروڈو

جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ ہم یہ کام کررہے ہیں اوراشتعال انگیزی یا کشیدگی نہیں چاہتے۔ہم حکومت ہند کے ساتھ مل کر کام کرناچاہتے ہیں تاکہ ہر چیزشفاف ہواور اس بات کویقینی بنایاجائے کہ ایک مناسب طریقہ کارپرعمل ہو۔

ٹورنٹو: کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے آج کہاکہ وہ ہندوستان کواشتعال دلانا یا کشیدگی بڑھانانہیں چاہتے تاہم انہوں نے نئی دہلی سے اپیل کی کہ وہ علحدگی پسند سکھ لیڈر کے قتل کو’انتہائی سنجیدگی‘ سے لے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع
ہندوستان ۔ کینڈا میچ بارش کی نذر
فائیو آئی پارٹنرس نے انٹلیجنس جانکاری دی تھی
قتل کے ملزم مندر پجاری کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

سکھ علحدگی پسند قائد ہردیپ سنگھ نجار کے جون میں ہوئے قتل میں حکومت ہند کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے بارے میں ان کے الزامات اورکینیڈااورہندوستان کی جانب سے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کے اخراج کے چند گھنٹوں بعد ٹروڈونے یہ تبصرہ کیا۔

 انہوں نے کہاکہ حکومت ہند کو اس معاملہ کوانتہائی سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کوبتایاکہ ہم یہ کام کررہے ہیں اوراشتعال انگیزی یا کشیدگی نہیں چاہتے۔ہم حکومت ہند کے ساتھ مل کر کام کرناچاہتے ہیں تاکہ ہر چیزشفاف ہواور اس بات کویقینی بنایاجائے کہ ایک مناسب طریقہ کارپرعمل ہو۔

 ہندوستان اورکینیڈاکے درمیان حالیہ مہینوں میں باہمی تعلقات کشیدگی کاشکارہوچکے ہیں۔ تجارتی بات چیت بھی پٹری سے اتر گئی تھی جسے بعدازاں کینیڈا نے منسوخ کردیا۔ وزیراعظم نریندرمودی اور جسٹن ٹروڈونے ہندوستان میں حال ہی میں منعقدہ G20کانفرنس کے وقفوں کے دوران اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیاتھا۔

a3w
a3w