شمال مشرق

قومی ترانہ کی توہین معاملہ، ممتا بنرجی کیخلاف کارروائی پر روک

این سی پی لیڈر اور وکیل ماجد میمن نے کیس کی سماعت میں ممتا بنرجی کی طرف سے پیش ہوئے۔ بی جے پی لیڈر نے الزام عائد کیا تھا کہ ممبئی میں ایک پروگرام کے دوران قومی ترانے کے دوران ممتا بنرجی بیٹھیں رہیں ۔

کلکتہ: ممبئی کی ایک عدالت نے قومی ترانے کی توہین کے معاملے میں ممتا بنرجی کے خلاف فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ ممبئی بی جے پی کے سکریٹری اور وکیل وویکانند دیانند نے ممتا بنرجی کے خلاف قومی ترانے کی توہین کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

متعلقہ خبریں
ممتا یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
بھارت سیواشرم کے سادھو کارتک مہاراج نے ممتا کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
پولنگ کا تازہ تناسب الیکشن کمیشن پر ممتا بنرجی کی تنقید

 اس معاملے میں، ممبئی کی مجسٹریٹ عدالت نے ترنمول لیڈر کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔ تاہم، ممتا بنرجی کے وکیل نے ممبئی کی عدالت میں اس فیصلے کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔ اس کیس کا فیصلہ ہونا تھا۔ عدالت 12 جنوری کو فیصلہ سنائے گی۔

این سی پی لیڈر اور وکیل ماجد میمن نے کیس کی سماعت میں ممتا بنرجی کی طرف سے پیش ہوئے۔ بی جے پی لیڈر نے الزام عائد کیا تھا کہ ممبئی میں ایک پروگرام کے دوران قومی ترانے کے دوران ممتا بنرجی بیٹھیں رہیں ۔

بی جے پی لیڈروویکانند دیانند کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ممتا بنرجی سرکاری کام کے لیے نہیں بلکہ سیاسی کام کے لیے ممبئی آئی تھیں۔ چنانچہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی یا تادیبی کارروائی کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

دوسری جانب ماجد میمن کا کہنا تھا کہ سیاسی پروگرام کو نجی پروگرام کے دائرے میں نہیں لایا جاسکتا ہے۔اس معاملے میں بھی کارروائی کےلئے اجازت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عینی شاہدین سے بھی گواہی لینی ہے کہ انہوں نے قومی ترانے کی توہین کی ہے۔

ممتا بنرجی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ممتا بنرجی نے ممبئی دورے پر شرد پوار سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ ممتا بنرجی نے سول سوسائٹی کو ملک کی سیاست اور معیشت پر بات چیت کے لیے مدعو کیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چونکہ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو بی جے پی کے خلاف متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ پروگرام ان کے لیے بہت اہم ہے۔

ممتا بنرجی کے وکلاء نے کہا کہ انہوں نے وائی بی چوہان سینٹر میں ایک ثقافتی پروگرام میں شرکت کی جو ان کا سرکاری دورہ تھا۔ وکلاء کے مطابق، ممتا بنرجی اس تقریب میں مغربی بنگال حکومت کی نمائندہ کے طور پر موجود تھیں۔

a3w
a3w