جرائم و حادثات
تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں دوہرے قتل کی واردات
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں دوہرے قتل کی واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں دوہرے قتل کی واردات پیش آئی۔
ضلع کے رعیتو نگر میں کرانہ کی دکان کے مالک نارائنا اور اس کی بیوی کا نامعلوم افراد نے کل شب قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق قاتل،منگل کی رات گھر کے پچھلے حصے سے داخل ہوئے اور نارائنا کے ساتھ ساتھ اس کی بیوی کا قتل کردیا۔
مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
پولیس قاتلوں کی تلاش کاکام کررہی ہے تاکہ اس دوہرے قتل کی واردات کی وجہ معلوم ہوسکے۔