تلنگانہ

چلتی بس میں ڈرائیور کو دل کا دورہ

چلتی بس میں اچانک ڈرائیورکو دل کا دورہ پڑا تاہم اس کی چوکسی سے مسافرین کی جان بچ گئی۔

حیدرآباد: چلتی بس میں اچانک ڈرائیورکو دل کا دورہ پڑا تاہم اس کی چوکسی سے مسافرین کی جان بچ گئی۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت
ڈرگس سے پاک تلنگانہ کی تعمیر، نوجوان تعاون کریں: جونیر این ٹی آر

یہ بس نلگنڈہ ضلع کے ملے پلی سے حیدرآباد آرہی تھی کہ ابراہیم پٹنم کے قریب ڈرائیور جس کی شناخت شنکرنائیک کے طورپر کی گئی ہے،دل کا دورہ پڑا۔

اس نے مسافرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کافی کوشش کی۔اس نے سینہ میں شدید درد پر بنگالوروگیٹ کے قریب بس کو سڑک کے کنارے روک دیا اور اسٹیرنگ پر اچانک گرپڑا۔

جس کے ساتھ ہی کنڈکٹر اور بس میں سوار دیگر مسافرین نے فوری ایمبولنس کو طلب کرتے ہوئے اس کی اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا۔

اس واقعہ کے وقت بس میں تقریبا 20مسافرین سوار تھے۔یہ بس دیورکنڈہ ڈپو کی تھی۔

a3w
a3w