حیدرآباد

حیدرآباد میں فلائی اوور پر گاڑی چلانے والے کو اچانک مرگی کا دورہ، وزیر سیتکانے فوری مدد کی

حیدرآباد کے پنجہ گٹہ فلائی اوور پر اُس وقت ٹریفک میں ہلچل مچ گئی جب ایک گاڑی چلانے والے شخص کو اچانک مرگی کا دورہ پڑا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے پنجہ گٹہ فلائی اوور پر اُس وقت ٹریفک میں ہلچل مچ گئی جب ایک گاڑی چلانے والے شخص کو اچانک مرگی کا دورہ پڑا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
سیتا اکا کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، سائبر کرائم پولیس میں کیس درج
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اِس منظر کو دیکھتے ہی ریاستی وزیر سیتکانے فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی روکی اور متاثرہ شخص کی مدد کے لئے آگے آئیں۔ وزیر نے صورتِ حال کو سمجھتے ہوئے اپنے ہاتھوں کی بالیاں متاثرہ شخص کے ہاتھوں میں رکھ دیں تاکہ دورے کی شدت میں کمی آئے۔

کچھ دیر بعد جب اس شخص کی حالت سنبھلنے لگی تو وزیر سیتکانے اُسے حوصلہ دیتے ہوئے اسپتال منتقل کرنے کے لئے موزوں انتظامات کئے۔

وزیر کے اس انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام کی سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے ستائش کی جا رہی ہے۔ صارفین نے اس جذبہ کو ایک عوامی نمائندے کی جانب سے نایاب اور مثالی ردعمل قرار دیا ہے۔