تلنگانہ

تلنگانہ اورآندھراپردیش میں کئی مقامات پر درجہ حرارت میں گراوٹ

دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں کئی مقامات پر درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔صبح 9بجے تک لوگ گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔

حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں کئی مقامات پر درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔صبح 9بجے تک لوگ گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کے اردو صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، افتتاحی اجلاس میں معزز مہمانوں کی شرکت
خوشنویسی سے تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اور ذوق کی تسکین ہوتی ہے ،ڈان اسکول ملک پیٹ میں عنقریب تربیتی کلاسس کا آغاز
ساجد معراج کو عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ہاتھوں ڈاکٹریٹ کی ڈگری
ماہِ ربیع الاول میں خواتین اپنے گھروں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کریں: ڈاکٹر عاصم ریشماں
تربیتِ اولاد اسوۂ مصطفی ﷺ کی روشنی میں – مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

ایجنسی علاقوں میں درجہ حرارت واحد عدد تک جاپہنچا ہے۔کہر کی شدید لہر کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑی سواروں کومشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔

تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، ورنگل، نلگنڈہ میں کئی مقامات پر کہر کی گھنی چادر نظرآرہی ہے۔عادل آباد ضلع کے ا یجنسی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت درج کیاجارہا ہے۔

میدک میں اقل ترین درجہ حرارت 14ڈگری سلسیس، پٹن چیرو میں 14.6ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے۔محبوب نگر میں درجہ حرارت21ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

نظام آباد، کریم نگر اضلاع میں بھی شدید سردی ہورہی ہے۔تلنگانہ کے کئی مقامات پر شام پانچ بجے کے بعد ہی سردی شروع ہورہی ہے۔اے پی کے کئی ایجنسی علاقے بھی کہر کی لپیٹ میں ہے۔

اے پی کے لمباسنگی میں درجہ حرارت منفی درج کیاجارہا ہے۔سیتاراما راجو ضلع کے ایجنسی علاقوں میں بھی شدید سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ ڈاکٹرس نے ضعیف افراد اور بچوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔