شمالی بھارت
نتیش کمار اور تیجسوی یادو ایک ہی پرواز میں دہلی روانہ
چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور قائد اپوزیشن تیجسوی یادو بالترتیب این ڈی اے اور انڈیا بلاک کی میٹنگس میں شرکت کے لئے ایک ہی پرواز میں نئی دہلی روانہ ہوئے۔

پٹنہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور قائد اپوزیشن تیجسوی یادو بالترتیب این ڈی اے اور انڈیا بلاک کی میٹنگس میں شرکت کے لئے ایک ہی پرواز میں نئی دہلی روانہ ہوئے۔
منگل کے دن نتائج کے اعلان کے بعد سے دہلی میں میٹنگس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ این ڈی اے بہت جلد تشکیل ِ حکومت کا دعویٰ پیش کرسکتا ہے۔
دونوں قائدین وِستارا کی پرواز میں دکھائی دیئے۔ تیجسوی یادو‘ نتیش کمار کی پیچھے والی نشست پر بیٹھے تھے۔
صبح 10:45 بجے طیارہ نے اڑان بھری۔ لوک سبھا کی 543 نشستوں میں این ڈی اے کو 293 اور انڈیا بلاک کو 232 نشستیں ملی ہیں۔
بی جے پی 240 نشستوں کے ساتھ واحد بڑی جماعت بن کر ابھری۔ میڈیا سے بات چیت میں تیجسوی یادو نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن نتائج آر جے ڈی کے لئے حوصلہ مند ہیں۔