تلنگانہ

شادنگر ٹاؤن میں پانی سے بھرے گڑھے میں 3بچے غرق

ان تین بچوں کی شناخت اکشکٹ گوڑ‘فریداور فرحین کی حیثیت سے کی گئی۔پولیس نے کمسن بچوں کی لاشیں باہرنکالیں اور انہیں پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔ شادنگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

حیدرآباد: ضلع رنگاریڈی میں پیر کے روز 3 کمسن بچے پانی سے بھرے ایک گڑھے میں گرنے کے بعدغرق ہوگئے۔یہ واقعہ شادنگر ٹاؤن میں پیش آیا۔کھیلنے کے دوران یہ تین بچے پانی سے بھرے ایک گڑھے میں گرپڑنے کے بعد ہلاک ہوگئے۔ ان تینوں کی عمر10 سال سے کم بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق رئیل اسٹیٹ ونیجچرس چندتعمیری کاموں کے لئے یہ گڑھاکھوداگیاتھا تاہم حالیہ شدید بارش کی وجہ سے یہ گڑھاپانی سے بھرگیا تھا۔ بظاہر یہ بچے‘مچھلی پکڑنے گڑھے میں اترے اور غرق ہوگئے۔بہت دیر تک تینوں نظرنہ آنے کے بعدان کی تلاش شروع کردی گئی۔

 آخرکار گڑھے سے ان تینوں کی لاشیں ملی۔ ان تین بچوں کی شناخت اکشکٹ گوڑ‘فریداور فرحین کی حیثیت سے کی گئی۔پولیس نے کمسن بچوں کی لاشیں باہرنکالیں اور انہیں پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔ شادنگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔