شرابی برقی پول پر چڑھ کر تاروں پر لیٹ گیا
یہ واقعہ منگل کے روز پالا کونڈا منڈل کے موضع ایم سنگی پورم میں پیش آیا۔ نوجوان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب اس کی ماں نے سماجی وظیفہ کی رقم اسے دینے سے انکار کردیا۔
امراوتی: آندھرا پردیش کے ضلع پاروتی پورم مانیم میں پیش آئے ایک عجیب وغریب واقعہ میں نشہ میں دھت ایک نوجوان نے برقی پول پر چڑھ گیا اور تاروں پر لیٹ گیا تاہم گاؤں والوں نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقت پر ٹرانسفارمر بند کرتے ہوئے برقی سربراہی بند کردی بصورت دیگر ایک بڑا حادثہ پیش آتا۔
یہ واقعہ منگل کے روز پالا کونڈا منڈل کے موضع ایم سنگی پورم میں پیش آیا۔ نوجوان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب اس کی ماں نے سماجی وظیفہ کی رقم اسے دینے سے انکار کردیا۔
اس واقعہ سے مقامی افراد میں ہلچل ضرور پیدا کردی مگر برقی سربراہی مسدود کرنے کے بعد نوجوانو کو نیچے آنے کی اپیل کی۔ کچھ دیر بعد شرابی نوجوان نیچے اتر آیا جس کے بعد گاؤں والوں نے راحت کی سانس لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس گاؤں پہونچی اور نوجوان کے خلاف کیس درج کرلیا۔ دریں اثنا ریاست تلنگانہ نے میں ایک مقامی عدالت نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے پر8 لوگوں کو سرکاری دواخانہ کی صفائی کرنے کی سزا سنائی۔
منچریال کی ایک عدالت نے حالت نشہ میں گاڑاں چلانے پر پولیس کی جانب سے درج ایک کیس میں غیرمعمولی فیصلہ سنایا۔ حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے کو روکنے کی مہم کے دوران پولیس نے 8 افراد جو حالت نشہ میں گاڑیاں چلا رہے تھے، کے خلاف کیس درج کرلیا تھا۔
ڈسٹرکٹ فرسٹ کلاس جو ڈیشیل مجسٹریٹ ڈی اپنیشا دوانی نے مجرموں کو جیل یا جرمانہ کی سزا نہیں سنائی بلکہ مجسٹریٹ نے ان مجرموں کو صفائی کرمچاری بنادیا۔ عدالت نے ان 8 مجرموں کو سرکاری پرائمری ہیلت سنٹر سے کچرہ اٹھانے اور اس کی صفائی کی ہدایت دی۔ اس دوران نئے سال کے موقع پر حیدرآباد میں شرابیوں نے پولیس عہدیداروں سے بحث و تکرار کی۔