سوشیل میڈیاشمالی بھارت

نشہ میں دھت دھریندرشاستری کے بھائی نے شادی کی تقریب میں مہمانوں پر پستول تان دی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ باگیشوردھام مندر کے سربراہ کا بھائی ایک دلت خاتون کی شادی میں گھس آیا اور وہاں موجود مہمانوں کوپستول سےڈرارہا ہے اور مہمانوں سے زیادتی کررہا ہے۔

چھترپور: مدھیہ پردیش کے باگیشوردھام کے سربراہ کے بھائی کی غنڈہ گردی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ باگیشوردھام مندر کے سربراہ کا بھائی ایک دلت خاتون کی شادی میں گھس آیا اور وہاں موجود مہمانوں کوپستول سےڈرایا۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو

دھیریندرکرشنا شاستری کے بھائی اور سوربھ عرف شالیگرام شراب کے نشہ میں دھت تھے۔ پولیس کے مطابق سوربھ نے باگیشوردھام کے گانوں کے بجائے بندیل کھنڈ کے مقبول رائے ڈانس میوزک پر اعتراض کیا۔

ایک ہاتھ میں سگریٹ کے ساتھ، سوربھ ایک آدمی کو گالی دیتے ہوئے اور اس کے سرپرپستو رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ یادرہے کہ دھریندر کرشنا شاستری بھگوت کتھا کیلئے ملک بھر کا سفر کرتے ہیں۔ حال ہی میں مہاراشٹرا کی ایک انسداد توم پرستی تنظیم نے ناگپور میں ایک تقریب میں اُسے اپنی شکتیوں کا مظاہرہ کرنے پر چیالنج کیا تھا۔