مشرق وسطیٰانٹرٹینمنٹسوشیل میڈیا

دبئی کی شہزادی شیخ ماہرہ ایک بار پھر عالمی خبروں کی زینت بن گئی

دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شیخ ماہرہ محمد راشد المکتوم ایک بار پھر عالمی خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

ابوظہبی: دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شیخ ماہرہ محمد راشد المکتوم ایک بار پھر عالمی خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

امریکی ریپر فرنچ مونٹانا سے ان کی منگنی کی باضابطہ تصدیق ہوگئی ہے۔ فرنچ مونٹانا کے نمائندے نے بتایا کہ دونوں نے جون میں پیرس فیشن ویک کے دوران اپنے رشتے کو رسمی شکل دے دی۔

31 سالہ دبئی کی شہزادی اور 40 سالہ ریپر کے درمیان تعلقات کا آغاز 2024 کے اواخر میں ہوا، جب شیخہ ماہرہ نے مونٹانا کو دبئی کا دورہ کرایا اور سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کیں۔ اس کے بعد دونوں کو اکثر دبئی اور مراکش میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

یہ دونوں کبھی اعلیٰ ریسٹورنٹس میں کھانا کھاتے ہوئے، کبھی مساجد کا دورہ کرتے ہوئے اور کبھی پیرس کے برج پر چہل قدمی کرتے دکھائی دیئے۔

ان کا رشتہ اُس وقت خبروں میں نمایاں ہوا جب پیرس میں فیشن ایونٹس کے دوران دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے عوام کے سامنے آئے۔

یہ سب کچھ شیخ ماہرہ کی مختصر شادی کے بعد سامنے آیا ہے۔ وہ مئی 2023 میں شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم کے ساتھ شادی کی تھیں۔ اِس شادی سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے، لیکن گزشتہ سال انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے انہوں نے اپنے شوہر پر بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے طلاق کا اعلان کیا۔

شیخ ماہرہ نے اپنے پیغام میں لکھا تھا: "محترم شوہر، چونکہ آپ دوسری مصروفیات میں ہیں، لہٰذا میں اعلان کرتی ہوں کہ میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھنا، آپ کی سابقہ بیوی۔”

طلاق کے بعد شیخ ماہرہ نے اپنے برانڈ Mahra M1 کے تحت ایک پرفیوم لانچ کیا تھا جو کافی سرخیوں میں رہا تھا، جس کا نام انہوں نے "Divorce” رکھا۔ شیخ ماہرہ برطانیہ کی ایک یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈگری رکھتی ہیں اور محمد بن راشد گورنمنٹ ایڈمنسٹریشن سے بھی سند یافتہ ہیں۔