جرائم و حادثات
خاندانی مسائل پر بیٹے نے ضعیف باپ کا قتل کردیا
برہم بیٹے نے کلہاڑی سے اپنے باپ پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکیا۔

حیدرآباد: خاندانی مسائل پر بیٹے نے اپنے ضعیف باپ کا قتل کردیا۔یہ واردات شہرحیدرآبادکے شمس آبادمیں پیش آئی۔مقتول کی شناخت راملو کے طورپر کی گئی ہے جو شمس آباد کی اندرانگرکالونی میں مقیم تھا۔
گذشتہ شب باپ راملو اور بیٹے شیواکمار کے درمیان بحث وتکرارہوگئی جس کے بعد برہم بیٹے نے کلہاڑی سے اپنے باپ پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکیا۔