حیدرآبادصحت

مونکی پاکس وبا، حیدرآباد کے عوام کو چوکس رہنے کی ضرورت

حیدرآباد،افریقہ کے طلباء کیلئے ایک معروف منزل ہے، جو حصول اعلیٰ تعلیم کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں، عام لوگوں میں وائرل انفیکشن کے بارے میں خطرے سے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے۔

حیدرآباد : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جمعرات کے روز ایم پاکس، جسے پہلے مونکی پاکس کہا جاتا تھا، کو بین الاقوامی سطح پر تشویشناک قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

اس کے علاوہ اس وبا کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی (پی ایچ ای آئی سی) قرار دینے کے ساتھ، لوگوں کو اس کے خطرہ کے عوامل اور اس کو کم کرنے کے اقدامات سے آگاہی حاصل کرنے کی ہدایت دی۔

اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ حیدرآباد،افریقہ کے طلباء کیلئے ایک معروف منزل ہے، جو حصول اعلیٰ تعلیم کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں، عام لوگوں میں وائرل انفیکشن کے بارے میں خطرے سے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے۔

عالمی ادارہ صحت کو اس وبا میں تشویشناک اضافہ کی وجہ سے ایم پاکس کو پی ایچ ای آئی سی کا درجہ جاری کرنا پڑا۔ 2024 میں افریقہ بھر کے متعدد ممالک میں جملہ17500 ایم پاکس مثبت انفیکشن ریکارڈ کیے گئے جن میں سے 460 اموات آفریقہ میں ہوئی ہیں۔

2022 میں جاری کردہ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی ایڈوائزری کی بنیاد پر، یم پاکس ایک وائرل زونوٹک بیماری ہے۔

جس کی چیچک سے ملتی جلتی علامات ہیں اگرچہ کم طبی شدت کے ساتھ یہ مونکی پاکس وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، جو پہلی بار 1958 میں اس وقت دریافت ہوا جب تحقیق کے لیے استعمال کیے جانے والے بندروں میں پاکس جیسی بیماری پھیل گئی۔

a3w
a3w