راہول گاندھی کو پانچویں قطار میں بٹھانا کروڑوں ہم وطنوں کی توہین ہے: کانگریس
راہول گاندھی اور کھرگے کو پروٹوکول کے مطابق یوم آزادی کی تقریبات میں جگہ نہ دینے پر وزیر اعظم پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 جون کے نتائج کے بعد بھی مسٹر مودی سبق نہیں سیکھ رہے ہیں۔
نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ لال قلعہ میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریبات میں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے کو پانچویں قطار میں بٹھانا کروڑوں لوگوں کی توہین ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے مودی حکومت کے اس فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر امیت شاہ اور نرملا سیتا رمن جیسے کابینہ کے وزراء کو پہلی قطار میں جبکہ مسٹر کھڑگے اور مسٹر راہل گاندھی کو پانچویں قطار میں بیٹھنے کی جگہ دی گئی۔ انہوں نے اس تناظر میں وزارت دفاع کی دلیل کو بھی لغو قرار دیا ہے۔
مسٹر گاندھی اور مسٹر کھڑگے کو پروٹوکول کے مطابق یوم آزادی کی تقریبات میں جگہ نہ دینے پر وزیر اعظم پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 جون کے نتائج کے بعد بھی مسٹر مودی سبق نہیں سیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’مودی جی، وقت آ گیا تھا کہ 4 جون کے بعد آپ کو بیدار ہو جانا چاہیے تھا اور حقیقت کو سمجھنا چاہیے تھا، لیکن جس تکبر کے ساتھ آپ نے یوم آزادی کی تقریب میں اپوزیشن لیڈروں کو لوک سبھا میں آخری صف میں بٹھایا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ نے ابھی تک سبق نہیں سیکھا ہے۔”
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس سلسلے میں وزارت دفاع کا یہ استدلال مضحکہ خیز ہے کہ اس سال اولمپک تمغہ جیتنے والوں کو اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام اسی کے مطابق کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ”یہ بھی حیران کن ہے کہ مسٹر شاہ اور مسز سیتا رمن کو اگلی صف میں سیٹ مل جاتی ہے۔ پروٹوکول کے مطابق دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈروں کو اگلی صف میں بیٹھنا چاہیے لیکن راہل جی اور کانگریس صدر کی نشستیں پانچویں قطار میں رکھی گئیں۔
کانگریس نے کہا "یہ صرف ایل او پی یا راہل گاندھی کے عہدے کی توہین نہیں تھی۔ یہ ہندوستان کے کروڑوں لوگوں کی توہین تھی جن کی آواز راہل جی پارلیمنٹ میں اٹھاتے ہیں۔‘‘