ریاستی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے وکست راجستھان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے: راٹھور
نئی پالیسیاں متعارف کراتے ہوئے ہر شعبے میں سرمایہ کاری کو آسان اور سہولیاتی بنایا گیا ہے۔
جے پور: راجستھان کے وزیر صنعت کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے ساتھ زمینی مفاہمت ناموں کو نافذ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے وکست راجستھان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔
کرنل راٹھور پیر کی رات اسمبلی میں صنعت و تجارت کے محکمے کی گرانٹ ڈیمانڈ (ڈیمانڈ نمبر 56) پر بحث کا جواب دے رہے تھے۔
ایوان نے بحث کے بعد محکمہ صنعت و تجارت کے 11 ارب 96 کروڑ 04 لاکھ 18 ہزار روپے کے گرانٹ کے مطالبات کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔
اس سے قبل مسٹر راٹھوڑ نے کہا کہ ریڈ ٹیپ ازم کے بجائے سرمایہ کاروں کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جا رہا ہے۔
نئی پالیسیاں متعارف کراتے ہوئے ہر شعبے میں سرمایہ کاری کو آسان اور سہولیاتی بنایا گیا ہے۔
تمام صنعتوں میںآئی ٹی، اے آئی، انٹرنیٹ آف تھنگس وغیرہ جیسے جدید شعبوں کو شامل کرکے اس عمل کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔
اس کے لیے ماہرین کو شامل کیا جا رہا ہے اور اسکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔