تلنگانہ

بی آر ایس دور میں ریاست منشیات کا اڈہ بن گئی

چیف منسٹر نے کہاکہ بی آرایس کے دور میں ریاست منشیات کا اڈہ بن گئی۔ میں نے خود ڈگس تنازعہ کی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر نے کہاکہ بی آرایس کے دور میں ریاست منشیات کا اڈہ بن گئی۔ میں نے خود ڈگس تنازعہ کی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا۔

متعلقہ خبریں
مادھاپور میں 3 منشیات فروش اور 5 صارفین گرفتار، 4.34 کروڑ مالیتی ہیروئن پیسٹ ضبط
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ

تلنگانہ کوپنجاب بنادیا گیا تھا۔ سابق حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ محکمہ نیاب کاغذتک محدود رہا۔ اس محکمہ کے لئے 319 افراد پر مشتمل عملہ فراہم کرنے کے مطالبہ کونظرانداز کردیاگیا تھا مگر کانگریس حکومت اس ناسور کے خاتمہ کیلئے منصوبہ بند انداز میں کام کرئے گی۔

کسی کے ساتھ رعایت نہیں کرے گی۔ منشیات کے ناسور کو قطعی برداشت نہیں کیاجائے گا۔ سخت ترین سزائیں دی جائیں گی۔

ریاست کی سرحدوں پر سخت نظر رکھی جائے گی۔ریاست کوعالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانے فلاح وبہبود اور ترقی کے لئے آگے قدم بڑھایں گے۔

اس مقصدمیں ہم اپوزیشن جماعتوں سے تعاون کی امید رکھتے ہیں۔چیف منسٹر نے کہاکہ وہ واضح کر ناچاہتے ہیں کہ ہم حکمراں نہیں بلکہ خدمت گزار ہیں۔ساڑھے چار کروڑ عوام کی خدمت کرنے کے مقصد سے یہاں آئے ہیں۔