امریکہ و کینیڈا

دوران پرواز پائلٹ کی طبیعت خراب، عمر رسیدہ خاتون نے جہاز لینڈ کرکے سب کی جان بچالی

پولیس کا کہنا ہے کہ جن خاتون نے طیارہ لینڈ کیا انہیں اس کا بالکل تجربہ نہیں تھا، انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد وہ صحتیاب ہوکر گھر لوٹ گئیں۔

واشنگٹن: امریکی ریاست میسا چوسٹس میں دوران پرواز پائلٹ کی طبیعت بگڑنے پر 68 سالہ بہادر مسافر خاتون نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرکے دیگر تمام مسافروں کی جان بچالی۔

متعلقہ خبریں
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
دہلی ایرپورٹ پر انڈیگو طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
طیارے میں حیاتیاتی خطرہ، یونائٹڈ ایئر لائنز کی ہنگامی لینڈنگ
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش

یہ واقعہ میسا چوسٹس کے جزیرے مارتھاز وِن یارڈ میں پیش آیا جہاں 79 سالہ پائلٹ کی حالت غیر ہوئی تو خاتون نے فوراً فیصلہ کیا کہ وہ جہاز کا کنٹرول سنبھالیں گی۔

میسا چوسٹس پولیس کے مطابق جب طیارہ منزل کے قریب پہنچا تو پائلٹ کی طبیعت ناساز ہوگئی اور وہ جہاز اڑانے کے قابل نہیں رہا تاہم خاتون مسافر نے ہنگامی لینڈنگ کی جس کے باعث طیارے کا بایاں بازو درمیان سے ٹوٹ گیا تاہم مسافر محفوظ رہے جب کہ پائلٹ کو تشویشناک حالت میں بوسٹن کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جن خاتون نے طیارہ لینڈ کیا انہیں اس کا بالکل تجربہ نہیں تھا، انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد وہ صحتیاب ہوکر گھر لوٹ گئیں۔