ایشیاء

پاکستان میں مانسون سیزن کے دوران اب تک 101 افراد ہلاک، 180 زخمی

پاکستان میں 25 جون سے شروع ہونے والے مانسون سیزن کے دوران اب تک تقریباً 101 افراد ہلاک اور 180 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان میں 25 جون سے شروع ہونے والے مانسون سیزن کے دوران اب تک تقریباً 101 افراد ہلاک اور 180 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یہ اطلاع دی۔

این ڈی ایم اے نے جمعرات کو کہا کہ ملک کا مشرقی صوبہ پنجاب بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 57 افراد ہلاک اور 118 زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں شدید بارش سے 53 مکانات بھی تباہ ہو گئے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کی بارش کو "ریکارڈ توڑ” قرار دیا کیونکہ یہ شہر میں سیلاب کا باعث بنی ، کئی علاقے زیرآب آگئے اور گھنٹوں سڑکوں پر ٹریفک میں خلل پڑا۔

صوبے کے راولپنڈی شہر میں بھی بدھ کے روز 12 گھنٹے سے زائد عرصے تک موسلادھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی اور مقامی میونسپل اتھارٹی نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو طلب کیا۔

بدھ کو شہر میں شدید بارش کے باعث عارضی خیموں میں رہنے والے مزدوروں پر ایک زیر تعمیر پل کی دیوار گرنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

این ڈی ایم اے نے کہا کہ ملک کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں بارش سے متعلق الگ الگ حادثات میں کل 25 افراد ہلاک اور 41 دیگر زخمی ہوئے۔