تلنگانہ

دسہرہ تہوار، 6 ہزار خصوصی بسوں کا نظم : وی سی سجنار

منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپویشن وی سی سجنار نے پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ آر ٹی سی کے ساتھ تعاون کریں۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپویشن وی سی سجنار نے پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ آر ٹی سی کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
آر ٹی سی ملازمین کو نیا فٹمنٹ
آر ٹی سی کی 100 نئی بسوں کا افتتاح
سکندرآباد اور پٹن چیرو کے درمیان اے سی بسیں چلانے کا اعلان
یومیہ 45 ہزار خواتین کا بسوں میں مفت سفر

انہوں نے کہا اس بات کو یقینی بنایا جانا ہے کہ سدولہ بتکماں اور دسہرہ کے تہوار کے لئے مسافروں کو ان کے گھروں تک بغیر کسی پریشانی پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار مہا لکشمی ا سکیم کے نفاذ کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلہ میں بسوں میں زیادہ بھیڑ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو خانگی ٹرانسپورٹ خدمات سے استفادہ کی صورت میں ابھرنے والے خطرات سے آگاہ کرنے مہم چلائی جانی چاہیے۔دسہرہ کے دوران ٹرانسپورٹ خدمات کے سلسلہ میں، پیر کو حیدرآباد کے بس بھون میں ٹی جی ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی وی سی سجنار کی صدارت میں پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد ہوئی۔

آر ٹی سی کے عہدیداروں نے پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کو دسہرہ کے لئے ترتیب دی گئی خصوصی بسوں اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں واقف کرایا۔اس موقع پر وی سی سجنار نے کہا کہ ادارہ کی ترقی میں پولیس اور ٹرانسپورٹ کے محکموں کا بھی اہم کردار ہے۔

سجنار نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ سفید نمبر پلیٹ والی پرائیویٹ گاڑیوں میں سفر کرکے پریشانی میں نہ پڑیں کیونکہ تہواروں کے دوران ٹریفک کا بہت زیادہ رش رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی کے پاس انتہائی تجربہ کار ڈرائیور ہیں جو محفوظ طریقہ سے منزلوں تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی سدولہ بتکمان اور دسہرہ کے تہواروں کے لیے اپنے آبائی شہروں کو جانے والے مسافروں کے لیے تمام انتظامات کر لیے ہیں۔

وہ ان تہواروں کے لیے ریاست بھر میں 6304 خصوصی بسیں چلا رہی ہیں۔ اس بار مہا لکشمی اسکیم کے نفاذ کی وجہ سے زیادہ بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 9 تا 12 اکتوبر کو 600 خصوصی بسیں دستیاب رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کاریڈور کے ملازمین کی سہولت کے لیے انہوں نے او آر آر اور گچی باولی سے بنگلور، وجئے واڑہ اور دیگر اہم شہروں تک بسیں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

جے بی ایس سے 1602، ایل بی نگر سے 1193، اپل سے 585 اور آرم گھر سے 451 بسیں چلا ئی جائیں گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہم 13 اور 14 اکتوبر کو خصوصی بسوں کا نظم کر رہے ہیں جب واپسی کے سفر پر بہت زیادہ ہجوم ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپنے سفر کے لیے ایڈوانس ریزرویشن کی درخواست کرتے ہوئے کہا خصوصی خدمات کے لیے آر ٹی سی کال سنٹر نمبر69440000 -040-23450033 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مسافرین کو وقت ضائع کیے بغیر بسوں کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیسٹینیشن ٹریکنگ ایپ کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کوآرڈینیشن میٹنگ میں سائبرآباد کے جوائنٹ چیف (ٹریفک) جوئل ڈیوس، حیدرآباد ٹریفک ڈی سی پی راہول ہیگڈے اشوک کمار رچہ کونڈہ ٹریفک ڈی سی پی سرینواسولو منوہر ٹریفک ایڈیشنل ڈی سی پی ویرانا، ایم ڈی ماجد،آر ٹی آو پرشوتم ریڈی، سبھاش ٹی جی ایس آر ٹی سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی وی او) ڈاکٹر وی رویندر، جوائنٹ ڈائرکٹر اپوروا راؤ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹرس منشیکھر، ونود کمار، آر ایم ایس سریلاتھا، حیدرآباد اور سکندرآباد آر ایم ایس، ورپرساد، کے ایس خان اور دیگر نے شرکت کی۔