تلنگانہ

یومیہ 45 ہزار خواتین کا بسوں میں مفت سفر

ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ وبی سی ویلفیر پونم پربھاکرنے آج یشودا ہاسپٹل پہنچ کر سابق چیف منسٹر کے سی آر کے ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ وبی سی ویلفیر پونم پربھاکرنے آج یشودا ہاسپٹل پہنچ کر سابق چیف منسٹر کے سی آر کے ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
تحریک مسلم شبان: پرانے شہر میں بیروزگاری، غربت، ترک تعلیم سب سے بڑا مسئلہ: دیپاداس منشی
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
آر ٹی سی ملازمین کو نیا فٹمنٹ
آر ٹی سی کی 100 نئی بسوں کا افتتاح
سکندرآباد اور پٹن چیرو کے درمیان اے سی بسیں چلانے کا اعلان

پونم پربھاکر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ یشودا ہاسپٹل میں پارٹی کے ایک کارکن جو یہاں زیر علاج ہیں، عیادت کرنے آئے تھے۔

اس دوران انہوں نے کے سی آر کے ارکان خاندان سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے سابق چیف منسٹر کی عیادت کرنے میں کوئی سیاست نہیں ہے بلکہ یہ چیف منسٹر کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

بعدازاں پونم پربھاکر نے گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی کی جانب سے جاری کردہ 6گارنٹیز اسکیمات کے منجملہ2 اسکیمات کو ہم نے کل سے روبہ عمل لانا شروع کردیا ہے جس میں ایک اسکیم بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت سے متعلق ہے یہ اسکیم ان کی وزارت سے تعلق رکھتی ہے جبکہ آروگیہ شری اسکیم کے تحت 10لاکھ روپے مالیت کے مفت علاج کی سہولت کا بھی چیف منسٹر نے کل سے آغاز کردیا ہے۔

پونم پربھاکر نے کہا کہ ہم کل ہفتہ سے 9ہزار سے زائد بسوں میں خواتین کیلئے مفت سفر کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

اس طرح یومیہ 45 ہزار خواتین اس سہولت سے استفادہ کریں گے۔ مجھے خواتین کیلئے مفت سفر کی سہولت فراہم کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کیونکہ یہ محکمہ میرے تحت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں عوام کو سکریٹریٹ اور پرگتی بھون میں داخلہ کی اجازت نہیں تھی۔ ہم نے انہیں مکمل طور پر بدل دیا ہے۔ ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی دیتے ہوئے پرگتی بھون میں پرجادربار منعقد کررہے ہیں۔ ہم اس پروگرام کو اضلاع تک پہنچائیں گے۔

a3w
a3w