تلنگانہ

آر ٹی سی کی 100 نئی بسوں کا افتتاح

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ عوامی حکومت کے قیام کے اندرون 48 گھنٹہ خواتین کو آرٹی سی بسوں میں سفر کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ عوامی حکومت کے قیام کے اندرون 48 گھنٹہ خواتین کو آرٹی سی بسوں میں سفر کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
شہر حیدرآباد میں گرین میٹرو لگژری اے سی بس خدمات کا آغاز
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی

ہماری حکومت کی طرف سے کئے گئے پہلے وعدے کو لاگو کرنے والا سب سے پہلا آر ٹی سی محکمہ ہے۔

آج ریونت ریڈی نے 100 نئی بسوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سابق حکومت کو آر ٹی سی ملازمین کے مسائل حل نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

اور کہا آر ٹی سی ورکرس ہڑتال پر چلے گئے تھے لیکن کے سی آر نے ان سے بات چیت تک نہیں کی۔

آر ٹی سی ملازمین تلنگانہ کے حصول کی جدوجہد میں پیش پیش تھے۔ انہوں نے کہا کہ، مہالکشمی اسکیم کے تحت 500 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔