مشرق وسطیٰ

جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’پورے علاقے میں موسمی تبدیلیاں ہو رہی ہیں جن کے باعث موسم میں اچانک تبدیلی ہوتی ہے‘۔

جدہ: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’پورے علاقے میں موسمی تبدیلیاں ہو رہی ہیں جن کے باعث موسم میں اچانک تبدیلی ہوتی ہے‘۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کی جانب سے قونصل خانہ ہند جدہ میں 24 واں یوم قومی تعلیم کے موقع پر فَقِیدُ المِثَال جلسہ
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست

ادھر مکہ مکرمہ میں تیز ہوا چلی جس کے باعث بعض علاقوں میں سائن بورڈ گرگئے جبکہ بعض جگہوں پر درخت ٹوٹ گئے ہیں۔

اسی طرح کا ایک واقعہ حی الزاہر میں ہوا جہاں تیز ہوا سے بچنے کے لیے ایک شہری نے درخت کے نیچے گاڑی کھڑی کی تاہم تیز ہوا کے باعث درخت گاڑی پر گر گیا اور اسے سخت نقصان پہنچایا ہے۔

دریں اثنا مکہ مکرمہ میں پیر کو تیز ہوا کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ادھر جازان میں طوفانی ہوا کے باعث بجلی کے ٹاور گر گئے اور کہیں ٹوٹ گئے جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی مسدود ہوگئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے ٹاور گرنے سے کئی علاقوں سے بجلی کا ابھی تک انقطاع جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے مدینہ منورہ ریجن میں بھی تیز ہوا اور موسلادھار بارش کے امکان کا اظہار کیا ہے۔