تلنگانہ

تلنگانہ کے ایک شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے عراق میں موت

عراق میں اس کے ساتھیوں نے اس بات کی اطلاع اس کے ارکان خاندان کو دی۔ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے خاندان کی کفالت کے لیے دو سال قبل عراق گیا تھا۔وہ وہاں وہ ایک رسٹورنٹ میں کام کررہا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے ایک شخص کی عراق میں موت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے چیرلاونچاگاوں کا رہنے والا 50سالہ شخص جس کی شناخت پرشوراملو کے طورپر کی گئی ہے، ملازمت کیلئے عراق گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
بیروزگار اہل نوجوانوں کیلئے بیرون ملک ملازمتوں کا موقع
ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، نومولود کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

عراق میں اس کے ساتھیوں نے اس بات کی اطلاع اس کے ارکان خاندان کو دی۔ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے خاندان کی کفالت کے لیے دو سال قبل عراق گیا تھا۔وہ وہاں وہ ایک رسٹورنٹ میں کام کررہا تھا۔اس نے دل میں درد محسوس کیا اوراچانک دل کا دورہ پڑنے سے وہ گر گیا اور اس کی موت ہوگئی۔

وہاں سے اس کے دوستوں نے گھر والوں کو فون پر اطلاع دی۔پرشوراملو کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا شامل ہے۔اس کے ارکان خاندان نے اس کی لاش کو آخری رسومات کیلئے آبائی گاوں لانے کی خواہش کی۔

بی آر ایس لیڈروں نے اس واقعہ کے سلسلہ میں وزیر آئی ٹی تارک راما راو کو واقف کروایااور اس کی لاش کی آبائی مقام منتقلی کی خواہش کی۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے حکومت عراق اور عراق میں سفارت خانہ ہند کومکتوب روانہ کیاگیا۔