حیدرآباد

ای راجندر اور کے ٹی آر ایک دوسرے سے بغلگیر

ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے بی جے پی رکن اسمبلی ای راجندر کی نشست کے قریب جاکر ان کی خیر وعافیت دریافت کی اور ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس کا آج سے آغاز ہوا۔ موجودہ اسمبلی میعاد کا یہ اجلاس آخر ی ہے۔ آج اجلاس کے آغاز کے وقت احاطہ اسمبلی میں عجیب وغریب مناظر دیکھے گئے۔

متعلقہ خبریں
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
کانگریس نے پی اے سی چیرمین کا عہدہ اپوزیشن کودیا
بحرین کی جیل میں بند نرسیا کی رہائی کیلئے کے ٹی آر کی مساعی

اسمبلی کے باہر ایک دوسرے کے کٹر حریف سمجھے جانے والے قائدین ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف ملاقاتیں کی بلکہ بغلگیر بھی ہوئے۔

 ایوان اسمبلی میں کارگذار صدر بی آر ایس و ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے بی جے پی رکن اسمبلی ای راجندر کی نشست کے قریب جاکر ان کی خیر وعافیت دریافت کی اور ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے۔

 تقریباً دس منٹ تک کے ٹی آر اور ای راجندر کے درمیان بات چیت ہوتی رہی جس کو دیکھ کر ایوان میں موجود اراکین حیرت میں پڑ گئے۔