مشرق وسطیٰ

افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجکر 56 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.6 تھی۔ زلزلے کے باعث ننگرہار اور کنڑ صوبوں میں لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

کابل: افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں جمعرات کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حکام نے یہ جانکاری دی ہے۔

متعلقہ خبریں
افغان شہریوں کو جاری ہزاروں پاکستانی پاسپورٹس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے


بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجکر 56 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.6 تھی۔ زلزلے کے باعث ننگرہار اور کنڑ صوبوں میں لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔


رپورٹ کے مطابق زلزلے میں کسی جانی نقصان کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم موقع پر موجود ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 17 زخمیوں کو کنڑ کے صوبائی اسپتال لایا گیا ہے۔


قبل ازیں طالبان حکومت نے کہا تھا کہ اتوار کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 2,200 ہو گئی ہے اور 3,600 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ منگل کو دوسرے زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ریسکیو آپریشن روکنا پڑا جس کی وجہ سے دور دراز کے دیہاتوں تک رسائی بند ہو گئی۔


واضح رہے کہ افغانستان میں چھ دنوں میں تیسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔