قومی
میگھالیہ میں زلزلے کے جھٹکے
میگھالیہ کے مشرقی گارو ہلز ضلع میں جمعہ کی سہ پہر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے یہ اطلاع دی۔

شیلانگ: میگھالیہ کے مشرقی گارو ہلز ضلع میں جمعہ کی سہ پہر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے یہ اطلاع دی۔
این سی ایس کے مطابق جمعہ کی دوپہر 1.03 بجے مشرقی گارو ہلز میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چار ریکارڈ کی گئی۔
این سی ایس نے کہا کہ زلزلے کا مرکز 25.57 ڈگری شمالی عرض البلد اور 90.58 ڈگری مشرقی طول البلد پر زمین کی سطح سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔