کھیل

چھکے لگانے میں حیدرآباد کے ہینرک کلاسن اور چوکوں میں ویراٹ کوہلی سرفہرست

آئی پی ایل کے 30 میچوں کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے چھ میچوں میں کلاسن نے سب سے زیادہ 24 چھکے لگائے ہیں۔ رائل چیلنجرز کے بلے باز وراٹ کوہلی 35 چوکوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

بنگلورو: سن رائزرس حیدرآباد کے ہینرک کلاسن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 24 چھکوں کے ساتھ سب سے زیادہ چھکے لگائے ہیں، وہیں رائل چیلنجرز بنگلور کے وراٹ کوہلی 35 چوکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

متعلقہ خبریں
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
اِس شکست کو ہضم کرنا مشکل: ایڈن مارکرم
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

آئی پی ایل کے 30 میچوں کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے چھ میچوں میں کلاسن نے سب سے زیادہ 24 چھکے لگائے ہیں۔ رائل چیلنجرز کے بلے باز وراٹ کوہلی 35 چوکوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

 لکھنؤ سپر جائنٹس کے نکولس پوران 19 چھکوں کے ساتھ دوسرے اور حیدرآباد کے ابھیشیک شرما، رائل چیلنجرز بنگلور کے دنیش کارتک اور راجستھان رائلز کے ریان پراگ 18-18 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے بعد چنئی سپر کنگز کے شیوم دوبے، ممبئی انڈینز کے روہت شرما اور دہلی کیپٹلز کے ٹرسٹن اسٹبس 15-15 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے سنیل نارائن اور رائل چیلنجرز بنگلور کے وراٹ کوہلی 14-14 چھکوں کے ساتھ مشترکہ پانچویں نمبر پر ہیں۔

چوکوں کے معاملے میں وراٹ کوہلی 35 چوکوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ ان کے بعد روہت شرما اور ٹریوس مائیکل ہیڈ 28-28 چوکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ رتوراج گائیکواڑ اور سنجو سیمسن 25-25 چوکوں کے ساتھ تیسرے، فاف ڈو پلیسس 24 چوکوں کے ساتھ چوتھے اور فل سالٹ اور بی سائی سدرشن 23-23 چوکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں۔

گلین میکسویل، یشسوی جیسوال، اکشر پٹیل، دھرو جورل، رویندرا جڈیجہ، سوربھ چوہان، مینک اگروال، امیش یادو، راہل ترپاٹھی، سُمت کمار، عظمت اللہ عمرزئی، جے دیو انادکت، شاہ رخ خان اور درشن نالکنڈے نے ایک ایک چھکا لگاتے ہوئے نچلے پائیدان پر ہیں۔