حیدرآباد

حیدرآباد کے پھولے پرجا بھون میں پرجاوانی پروگرام پر عوام کا کافی بہتر ردعمل

حیدرآباد کے پھولے پرجا بھون میں آج بھی پرجاوانی پروگرام پر عوام کا کافی بہتر ردعمل دیکھاگیا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے پھولے پرجا بھون میں آج بھی پرجاوانی پروگرام پر عوام کا کافی بہتر ردعمل دیکھاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط
تلنگانہ و اے پی کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ۔ شاگرد، استاد کی ملاقات نہیں: بھٹی وکرامارکہ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے جمعیة علماءکی جدوجہد ناقابل فراموش:حافظ پیر خلیق احمد صابر
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج

عوامی مسائل کی یکسوئی کے سلسلہ میں پرجاوانی پروگرام ہر منگل اور جمعہ کو منعقد کیاجاتا ہے۔ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے بشمول ریاست کے تمام اضلاع سے عوام کی بڑی تعداد نے اپنے مسائل کے سلسلہ میں درخواستیں داخل کیں، ان میں بیشتر اراضیات کے تنازعات اور وظائف سے متعلق مسائل ہیں۔

اس موقع پر پولیس کابھاری بندوبست دیکھاجارہا ہے۔ریاستی حکومت نے معذورین کیلئے علحدہ قطار کا انتظام کیا ہے۔پرجا وانی کیلئے آنے والوں کے لئے بنیادی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

اس تلگو ریاست میں تقریبا دس سال بعد کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد اس پروگرام کو شروع کیاگیا ہے جس پر عوام کا بہتر ردعمل سامنے آرہا ہے۔

آج منگل کو ریاست بھر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں عوام کی بڑی تعداد اپنی شکایات اور مسائل کے ساتھ پہنچی جو قطار میں کھڑے تھے۔