شمالی بھارت

ای ڈی نے جھارکھنڈ میں وزیر عالمگیر عالم کو گرفتار کیا

جھارکھنڈ میں ای ڈی نے کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر اور دیہی ترقی کے وزیر عالمگیر عالم کو آج دوسرے دن چھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا۔

رانچی: جھارکھنڈ میں ای ڈی نے کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر اور دیہی ترقی کے وزیر عالمگیر عالم کو آج دوسرے دن چھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد
دہلی وقف بورڈ کیس: امانت اللہ خان کو ضمانت قبل ازگرفتاری دینے سے ہائی کورٹ کا انکار
جگن کے خلاف غیر محسوب اثاثوں، منی لانڈرنگ کے11مقدمات زیرالتواء
کے ٹی آر اور کویتا کے زوال کا آغاز، منی لانڈرنگ کیس کے ملزم کا جیل سے مکتوب
نواب ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ای ڈی نے انہیں وزیر عالم کے ساتھی پی ایس سنجیو لال کے احاطے سے ملنے والی 35 کروڑ 23 لاکھ روپے کی نقدی کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ منگل کو اس حوالے سے تقریباً نو گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد دوسرے دن بدھ کو دوبارہ بلایا گیا۔

مسٹر عالم ای ڈی کے سمن سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے آج تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ اس کے بعد ای ڈی کے افسران نے ٹنڈر کمیشن گھپلے میں ان سے تقریباً چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ وزیر کے جواب سے مطمئن نہ ہونے پر ای ڈی نے انہیں گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ 5 مئی کو ای ڈی نے ٹنڈر کمیشن گھپلہ معاملے کے سلسلے میں عالمگیر عالم کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال اور دیگر کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا تھا۔

اس مدت کے دوران ای ڈی نے سنجیو لال کے نوکر جہانگیر عالم اور بلڈر منا سنگھ کے احاطے سے کل 35.23 کروڑ روپے برآمد کیے تھے۔

اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے ای ڈی نے عالمگیر عالم کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال اور ان کے معاون جہانگیر عالم کو 5 مئی کی رات دیر گئے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ای ڈی نے دونوں کو عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ پر لے لیا۔