کھیل

ڈزنی ہاٹ اسٹار موبائل پر ’مفت‘ ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ دکھائے گا

کرکٹ شائقین کی سپورٹ میں ڈزنی ہاٹ اسٹار نے 2 جون سے منعقد ہونے والے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچوں کے موبائل پر 'مفت' لائیو ٹیلی کاسٹ کا اعلان کیا ہے۔

ممبئی: کرکٹ شائقین کی سپورٹ میں ڈزنی ہاٹ اسٹار نے 2 جون سے منعقد ہونے والے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچوں کے موبائل پر ‘مفت’ لائیو ٹیلی کاسٹ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فوج سے مدد مانگ لی
ڈراویڈ کا اضافی 2.5 کروڑ روپئے بونس لینے سے انکار
دوردرشن ٹی 20 ورلڈ کپ اور دیگر کھیل براہ راست ٹیلی کاسٹ نشر کرے گا
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 مہم کی کامیابی کے بعد ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار نے ایک بار پھر نوجوان سپر اسٹار کارتک آرین اس نئی مہم ’فری فار آل، ہر میچ ہر بال، کا چہرہ بن گئے ہیں۔

آج یہاں جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق مہم کے لیے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اشتہاری فلم میں بالی ووڈ اسٹار ٹورنامنٹ کے لیے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کی ‘مفت پر موبائل’ پیشکش کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ڈزنی ہاٹ اسٹار کی اس مہم کے ساتھ ملک بھر کے تمام کرکٹ شائقین کرکٹ ایکشن سے محروم نہیں رہیں گے۔

کرکٹ میچ دیکھنے کی یہ سہولت صرف موبائل فون پر مفت دستیاب ہوگی۔ آپ کو ٹی وی یا لیپ ٹاپ پر میچ دیکھنے کے لیے پیسے ادا کرنا ہوں گے۔