انٹرٹینمنٹ

سپراسٹار مہیش بابو کو ای ڈی کی نوٹس

سائی سوریا اور سورانا کیس کے سلسلہ میں ای ڈی حکام نے سپر اسٹار مہیش بابو کو نوٹس جاری کی ہے۔ نوٹس میں انہیں 28 اپریل کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا تھا۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) سائی سوریا اور سورانا کیس کے سلسلہ میں ای ڈی حکام نے سپر اسٹار مہیش بابو کو نوٹس جاری کی ہے۔ نوٹس میں انہیں 28 اپریل کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا تھا۔

اس نوٹس کے مطابق، مہیش بابو کو کل ای ڈی کے سامنے حاضر ہونا تھا۔ اس کے پیش نظر، مہیش بابو نے ای ڈی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ فلم شوٹنگ کے باعث کل (پیر) تفتیش کیلئے حاضر نہیں ہو سکیں گے۔

انہوں نے مزید تاریخ دینے کی درخواست کی ہے اور اس حوالہ سے ای ڈی حکام کو ای میل کے ذریعہ درخواست بھیجی ہے۔ ای ڈی حکام نے مہیش بابو کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید وقت دینے کی ممکنہ گنجائش ظاہر کی ہے۔