حیدرآباد

بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کے گھر پر ای ڈی کا دھاوا

کے کویتا کے گھر پر دھاوے کے موقع پر عہدیداروں نے خاندان کے کسی بھی فرد یا دیگر افراد کو گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ انفورسنمٹ ڈائرکٹوریٹ کے جوائنٹ ڈائرکٹر کی قیادت میں 10 عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹیم کے کویتا کے گھر پہنچی ۔

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات سے قبل حیدرآباد میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی دیکھی جارہی ہے۔ دہلی شراب گھوٹالہ کے معاملہ میں ای ڈی نے بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کی قیام گاہ پر دھاوا کیا ہے۔ ای ڈی نے بنجارہ ہلز میں کویتا کی رہائش گاہ کی تلاشی لی۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد

کے کویتا کے گھر پر دھاوے کے موقع پر عہدیداروں نے خاندان کے کسی بھی فرد یا دیگر افراد کو گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ انفورسنمٹ ڈائرکٹوریٹ کے جوائنٹ ڈائرکٹر کی قیادت میں 10 عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹیم کے کویتا کے گھر پہنچی۔ اس کے علاوہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پر سیکوریٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے۔

واضح رہے کہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا عدالتی حراست میں ہیں اور ای ڈی اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔