حیدرآباد

حیدرآباد میں دوسرے دن بھی ای ڈی کے چھاپے

حیدرآباد میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائیاں دوسرے دن بھی جاری رہیں۔ ای ڈی حکام نے سورانا انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر نریندر سورانا کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائیاں دوسرے دن بھی جاری رہیں۔ ای ڈی حکام نے سورانا انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر نریندر سورانا کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے۔

متعلقہ خبریں
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

ساتھ ہی اس انڈسٹری کی ذیلی کمپنی سائی سوریا ڈیولپرس کے ڈائرکٹرس کے گھروں اور دفاتر کی بھی تلاشی لی گئی۔

اطلاعات کے مطابق نریندر سورانا اور ستیش (سائی سوریا ڈیولپرس) کے گھروں سے بھاری مقدار میں نقدی برآمد ہوئی ہے۔ای ڈی کی ابتدائی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ کئی فرضی کمپنیوں کے ذریعہ بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں کو غیر قانونی مالی لین دین کے لئے استعمال کیا گیا۔

فنڈس کی منتقلی کے ساتھ ساتھ ان رقوم کو بڑے پیمانے پر ریئل اسٹیٹ کمپنیوں میں بھی لگایا گیا۔ ان تمام معاملات پر ای ڈی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔واضح رہے کہ سورانا گروپ نے تین بینکوں کو 3,986 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا ہے۔

قرض کی عدم ادائیگی پر سی بی آئی نے مقدمات درج کئے تھے۔ فروری 2021 میں بھی ای ڈی نے چھاپے مارے تھے، اس وقت 11.62 کروڑ روپے مالیت کا سونا اور نقدی ضبط کی گئی تھی۔

اس گروپ کی ذیلی کمپنیوں پر پی ایم ایل اے (پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ) کے تحت مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔