آندھراپردیش

وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حصہ کے طور پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے حکام نے ہفتہ کے روز آندھراپردیش میں وائی ایس کانگریس پارٹی کے سابق ایم پی وتلگوفلم پروڈیوسر ایم وی وی ستیہ نارائنہ اور دیگر کے مکانات پر دھاوے کئے۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حصہ کے طور پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے حکام نے ہفتہ کے روز آندھراپردیش میں وائی ایس کانگریس پارٹی کے سابق ایم پی وتلگوفلم پروڈیوسر ایم وی وی ستیہ نارائنہ اور دیگر کے مکانات پر دھاوے کئے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا
لاپتا ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
ای ڈی صرف منی لانڈرنگ کیس کی جانچ کرسکتا ہے: دہلی ہائیکورٹ
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
انجنیا سوامی مندر کو منہدم کرنے کے الزام میں پجاری گرفتار

وشاکھاپٹنم کے بشمول 5مقامات پر مرکزی ایجنسی کے حکام نے بیک وقت دھاوے کئے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ سرکاری اراضی پر قبضہ سے مربوط کیس میں ستیہ نارائنہ اور دیگر کے خلاف ریاستی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس کی انکوائری کے حصہ کے طور پریہ دھاوے کئے۔

ستیہ نارائنہ کو 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں حلقہ وشاکھاپٹنم سے شکست ہوئی تھی۔ انہوں نے کئی تلگوفلموں کو پروڈیوس بھی کیاہے۔آئی اے این ایس کے مطابق ای ڈی نے ہفتہ کے روز یہاں سابق ایم پی وتلگوفلموں کے پروڈیوسر ایم وی وی ستیہ نارائنہ کے املاک پر دھاوے کئے۔

وائی ایس آر سی پی کے سابقہ رکن پارلیمنٹ پر منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے حصہ کے طور یہ دھاوے کئے گئے۔ ای ڈی عہدیداروں نے 5مقامات پرتلاشیاں لیں ان میں ستیہ نارائنا کے مکانات اور دفتر‘ ان کے آڈیٹر کے علاوہ اور ملزم کے مکانات شامل ہیں۔

دو دن قبل اے پی ہائیکورٹ نے ہیاگریوالینڈکیس میں ستیہ نارائنہ کو قبل ازگرفتاری ضمانت دی ہے۔ میجنگ ڈائرکٹر ہیاگریوا کنسٹرکشن مسٹر جگدیشوروڈو کی شکایت پر سابقہ ایم پی‘ ان کے آڈیٹر جی وینکٹ راؤ اور ایک بلڈرجی براہام جی کے خلاف اریلوا پولیس اسٹیشن می ں کیش درج کیاگیا تھا۔

بتایاجاتا ہے کہ ستیہ نارائنہ نے پنداداگاؤں میں 12.5 ایکڑاراضی پرقبضہ کی کوشش کی جبکہ حکومت نے یہ اراضی جگدیشوروڈو کو الاٹ کی ہے تاکہ اس اراضی پراولڈ ایج ہوم‘یتیم خانہ اور معمرین کیلئے مکانات تعمیر کئے جاسکے۔