مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

غزہ کے پیاسوں پر اللہ نے اپنی رحمت برسا دی

بوند بوند کو ترستے فلسطینی بچے بارش دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے اور بارش نے جنگ سے خوفزدہ بچوں کے چہروں کی رونقیں لوٹا دیں۔ ننھے بچےگلیوں میں نکل آئے، بارش میں کھیلے کودے اور اللہ کا شکرادا کیا

غزہ: بوند بوند کو ترستے فلسطینوں پر اللہ نے اپنی رحمت برسا دی، فلسطینی بچے بارش دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے اور بارش کا پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بے رحم صہیونیوں نے غزہ والوں کا پانی بند کیا تو اللہ نے اپنی رحمت برسادی، غزہ میں برسات سےموسم خوشگوارہوگیا، تباہ حال غزہ میں ابرکرم نے نئی جان پھونک دی۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
پہلوانوں کے احتجاجی مقام کو برقی اور پانی سربراہی منقطع
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
ماہِ رمضان میں مساجد کو ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی: دانا کشور
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے

بوند بوند کو ترستے فلسطینی بچے بارش دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے اور بارش نے جنگ سے خوفزدہ بچوں کے چہروں کی رونقیں لوٹا دیں۔ننھے بچےگلیوں میں نکل آئے، بارش میں کھیلے کودے اور اللہ کا شکرادا کیا جبکہ پانی سے محروم غزہ والوں نے بارش کا پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا۔

خیال رہے غزہ پراسرائیل نے39دن سےپانی بندکررکھا ہے اور فلسطینی اب موت کے ساتھ پیاس سے لڑنے پرمجبور ہوگئے ، اسپتالوں میں بھی پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا اور پانی نہ ملنےسے نوزائیدہ بچے اور زخمی بلک رہے ہیں۔

اقوام متحدہ بھی پیاسےفلسطینیوں تک پانی پہنچانےمیں ناکام ہے م اسرائیل نے بمباری کرکےپانی کاذخیرہ تباہ کرڈالا تھا، جس سے پائپ لائنیں پھٹنے سے شہر کوپانی کی فراہمی تین ہفتے سے بند تھی جبکہ پانی کے قافلوں پرصہیونی فوج کی بمباری سے کئی ہزارگیلن پانی پہلے ہی ضائع ہوچکا ہے۔

غزہ والے سڑکوں پرجمع پانی پینے پرمجبور تھے اور جہاں پانی ہے وہاں پیاسوں کی لمبی قطاریں تھیں، بڑوں کے ساتھ بچے بھی پانی کی بوتلیں ڈھونےپرمجبورہیں۔

a3w
a3w